• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے طے پاگئے

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تجارتی معاہدے طے پاگئے

سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور برطانیہ نے دو ارب ڈالر مالیت کے مختلف تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔ یہ معاہدے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ لندن کے موقع پر طے پائے ۔

دونوں ممالک نے آنے والوں برسوں کے دوران 90 ارب ڈالر مالیت کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے منصوبے پر بھی اتفاق کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے لندن میں برطانوی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران برطانیہ سے 48 جنگی طیارے ٹائیفون کی خریداری کے معاملے کو جلد حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔

تازہ ترین