• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ میں 3افراد، بلوچستان کے ضلع سکندرآباد میں نوجوان قتل

نوشہرہ میں 3افراد، بلوچستان کے ضلع سکندرآباد میں نوجوان قتل

نوشہرہ میں ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جبکہ بلوچستان کے ضلع سکندرآباد میں ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے دو بھائیوں پر فائرنگ کردی،جن میں سے ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ملزمان نے زخمی پر اسپتال جاکر بھی فائرنگ کی جس سے زخمی ہونے والے کا تیسرا بھائی اور اسپتال کا ایک ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اکبرپورہ کے علاقے جبہ داود زئی میں پیش آیا، جہاں پیشی پر آنے والے بھائیوں پر مخالفین نے فائرنگ کردی، جس سے ایک بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

زخمی کو اسپتال منتقل کیاگیا تو مخالفین نے اسپتال جاکر بھی فائرنگ کی جس سے اسپتال کا ملازم منیر خان اور زخمی ہونے والے فلک نیاز کا بھائی میر بشیر جاں بحق ہوگئے۔

زخمی فلک نیاز کو پشاور اسپتال منتقل کیاگیاہے ،ولیس کا کہناہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع شہیدسکندرآباد کے علاقے گدربازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہیدسکندرآباد کے علاقے گدربازار میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نیازاحمد نامی نوجوان کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے مقتول کی لاش سول اسپتال سوراب منتقل کردی۔


تازہ ترین