• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ممبئی مالیا نے قرضوں کے خلا ف دھرنے کے لئے ہزاروں کسان ممبئی پہنچ گئے، کسانوں کا یہ منصوبہ ہے کہ وہ اپنے مطالبات منوانے کے لئے اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔

بھارت: قرضوں کے خلاف ہزاروں کسانوں کا دھرنا

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے ننگے پیر اور پیدل آئے ہیں،کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان پر سے قرضے کو مکمل معاف کیا جائے اور ان کو منصفانہ تنخواہ اور ان کی قبائلی زمین منتقل کی جا ئے جو سالوں تک باڑیں تیار کرتی رہی ہیں۔

بھارت: قرضوں کے خلاف ہزاروں کسانوں کا دھرنا

کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بجلی کے بل پر قرض کو معاف کیا جائے اور ان کے مسا ئل حل کئے جائیں ،ان مقاصد کے حصول کے لئے بڑی تعداد میں مقا می قبائلیوں نے شرکت کی ہے۔

بھارت: قرضوں کے خلاف ہزاروں کسانوں کا دھرنا

احتجا ج کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 50ہزار تک پہنچ گئی ہے، ممبئی کی طرف بڑھتے ہو ئے ہجوم کے پیش نظر ریاستی وزیرنے خیر مقدم کر تے ہوئے اعلان کیا کہ مجمع آج رات آزاد میدان میں گزار ے گا۔

تازہ ترین