• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 مارچ تک اسلام آباد کی فضائی حدود کچھ گھنٹوں کیلئے بند ہوں گی

22 مارچ تک اسلام آباد کی فضائی حدود کچھ گھنٹوں کیلئے بند ہوں گی

آج سے اسلام آباد کی فضائی حدود کچھ گھنٹوں کے لیئے بند رہیں گی ۔22 مارچ تک پی آئی اے کی اسلام آباد آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگا ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی صبح ساڑھے 8سے دوپہر ساڑھے 12بجے اور دوپہر ڈھائی بجے سے شام 4 بجے کے دوران اسلام آباد سے جانے اور آنے والی پروازوں کے ٹائم میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

مسافر اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق پی آئی اے کال سینٹر پر رجوع کر کے آئیں جبکہ پی آئی اےکال سینٹر مسافروں کو ٹیلیفون نمبرز پر خود بھی اطلاع دے رہا ہے۔

تازہ ترین