• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اُن کی بیٹی پر برطانوی شہر سالسبری میں قاتلانہ حملے کا ذمہ دار روس ہے۔

سالسبری اعصابی گیس حملے سے متعلق پارلیمان میں سخت بیان دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حملے میں استعمال ہونے والی اعصابی گیس فوجی گریڈ کی تھی اور اُس کی شناخت نوویچوک کے نام سے ہوئی ہے جسے 1970 کے عشرے میں سوویت یونین میں تیار کیا گیا تھا۔

ٹریزا مے نے بتایا کہ لندن میں تعینات روسی سفیر کو دفتر خارجہ بلا کر وضاحت طلب کی گئی ہے کہ آیا یہ روس کا براہ راست اقدام تھا یا پھر فوجی گریڈ کی یہ نرو گیس کسی اور کے ہاتھ لگ گئی ہے۔

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

انہوں نے پارلیمان سے یہ بھی کہا کہ وہ مزید اقدام لینے سے قبل روسی سفیر کے جواب کا انتظار کریں گی اور اگر مناسب جواب نہیں ملا تو اس حملے کو روس کی جانب سے برطانیہ کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال سمجھا جائے گا اور پھر روس کے ساتھ معمول کے تعلقات کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے ٹریزا مے کے بیان کو سرکس اور روس کے خلاف ابہام پر مبنی ایک اور اشتعال انگیز سیاسی مہم قرار دیا ہے۔

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

اس معاملے پر برطانوی صحافی کو جواب دیتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ برطانیہ پہلے مکمل تحقیقات کرے پھر ہم سے بات کرے۔

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

برطانیہ میں روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ روس سے متعلق موجودہ برطانوی پالیسی خطرناک ہے، اس حملے کی بنیاد پر برطانوی حکومت انتہائی خطرناک کھیل کھیل رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ڈبل ایجنٹ حملے میں روس کے ملوث ہونے کے امکانات ہیں، ٹیریزا مے

اس وقت سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی دونوں اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تازہ ترین