• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، تاریخ میں پہلی بار اسپیکر واک آؤٹ کر گئے

قومی اسمبلی، تاریخ میں پہلی بار اسپیکر واک آؤٹ کر گئے

قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ارکان بیٹھے رہے اور اسپیکر واک آؤٹ کرگئے۔

اجلاس شروع ہوتے ہی وزراء اور وزارت داخلہ کے افسران کی عدم موجودگی پر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کیا، پھر بولے کہ جب تک وزیر اعظم کی جانب سے تحریری جواب نہیں آتا اجلاس سے واک آؤٹ کرتے رہیں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وزارت داخلہ کے افسر کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق برہم ہوگئے،پوچھا کہ وزرات داخلہ سے کون موجود ہے؟کوئی افسر یا کوئی نائب قاصد کوئی بھی نہیں؟

اسپیکر ایاز صادق نے وزراء اور سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں حاضر ہونے تک احتجاجاً اجلاس کی کارروائی معطل کردی۔

کچھ دیر بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو ایاز صادق ایک بار پھر وزارت داخلہ کے دیگر افسران کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے۔

غصے کے عالم میں قومی اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے، جاتے ہوئے بولے کہ جب تک اس حوالے سے وزیراعظم کا تحریری جواب نہیں آتا، اجلاس سے واک آؤٹ کرتا رہوں گا۔

قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایوان میں بیٹھے رہے اور اسپیکر نے وزراء اور حکام کی عدم حاضری پر احتجاجا واک آؤٹ کردیا۔

ایاز صادق کے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کی کارروائی چلائی۔


تازہ ترین