• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سائرہ پیٹرنے اپنے منفرد فن سے محفلِ موسیقی میں رنگ جما دیا

سائرہ پیٹرنے اپنے منفرد فن سے محفلِ موسیقی میں رنگ جما دیا

برطانوی نژاد پاکستانی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر اور امریکا کے شہرت یافتہ ستار نواز پال لیونگ اسٹون نے مغربی اور مشرقی موسیقی کا سماعتوں میں رس گھولنے والا منفرد کلاسیکل فیوژن پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

دونوں فنکاروں نے عالمی معیار کی موسیقی پیش کی۔ ایک جانب گٹار اور ڈرم پر مغربی موسیقی کے رنگ بکھیرے جا رہے تھے تو دوسری جانب دیسی ساز ستار، ہارمونیم اور طبلے پر سدا بہار گیت پیش کیے جا رہے تھے۔

سائرہ پیٹرنے اپنے منفرد فن سے محفلِ موسیقی میں رنگ جما دیا

سائرہ پیٹر نے اوپیرا اور دیگر سپر ہٹ انگریزی گیت پیش کیے تو دوسری جانب پال لیونگ اسٹون نے دیسی ساز ’’ستار‘‘ پر برصغیر کے نامور موسیقاروں کو دل چھو لینے والی دھنوں کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔

سائرہ پیٹر نے انگریزی گانوں کے بعد پاکستانی فلموں کے سدا بہار اور رسیلے گیت اپنی مدھر آواز میں پیش کر کے محفل میں رنگ جما دیا۔

انہوں نے جب ملکہ ترنم نور جہاں اور استاد نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے سپر ہٹ نغمے پیش کیے تو حاضرین نے تالیوں کی شکل میں بھرپور داد و تحسین سے نوازا۔

سائرہ پیٹرنے اپنے منفرد فن سے محفلِ موسیقی میں رنگ جما دیا

پاک امریکا کلچر سینٹر کے نجم الدین شیخ نے سائرہ پیٹر کو پی اے سی سی کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی پیش کیا۔

محفلِ موسیقی میں شریک نامور گلوکار محمد علی شہکی، سابق ڈی آئی جی پولیس، جمیل احمد، نامور کرکٹر، صادق محمد، معروف شاعرہ، روحانہ روحی، قندیل جعفری اور دیگر نے سائرہ پیٹر کی پرفارمنس کو سراہا اور کلاسیکل فیوژن کو کامیاب تجربہ قرار دیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین