• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہیلری کلنٹن کلائی کی ہڈی ٹوٹ تڑوا بیٹھیں

دورہ بھارت سابق امریکی خاتون اوّل ہیلری کلنٹن کیلئے مصیبت بن گیا ،جودھپورشاہی محل کے باتھ ٹب میں گر نے کے باعث کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی، جس کے بعد تمام مصروفیات ملتوی کردی گئیں۔

سابق امریکی خاتون اوّل اورخاتون سیاستدان ہیلری کلنٹن ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہیں لیکن یہی ہیلری کیلئے مصیبت بن گیا ہے۔


ہیلری کلنٹن اپنے بھارت کے دورے کے دوران جودھپور کے شاہی محل میں قیام کے دوران اچانک پھسل کر باتھ ٹب میں گر گئیں جس کے باعث ہیلری کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور یوں سابق امریکی خاتون اوّل کو تمام مصروفیات ملتوی کرنی پڑیں۔

واضح رہے اس قبل اسی دورے کے دوران ہیلری کلنٹن نئی دہلی میں محل کی سیڑھیاں اُترتے ہوئے دو بار بری طرح پھسلیں تاہم اُس وقت زخمی ہونے سے بال بال بچ گئی تھیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین