• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضےکیخلاف احتجاج،نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھوئی گوٹھ میں واقع قبرستان کی زمین پر لینڈ مافیا کی جانب سے مبینہ قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرکے نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا او ر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود کھوئی گوٹھ میں واقع قبرستان میں مبینہ طور پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کیے جانے کے خلاف علاقہ مکین جمعہ کی سہ پہر احتجاج کرتے ہو ئے نیشنل ہائی وے پر واقع منزل پمپ کے سامنے جمع ہو گئے اور نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر کے مافیا کے خلاف مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کراچی کا واحد قبرستان ہے جس میں تدفین کے پیسے نہیں لیے جاتے ہیں اور اس کی زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے جبکہ علاقہ پولیس لینڈ مافیا کی سرپرست بنی ہو ئی ہے ، احتجاج کے سبب نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہو گئی اور بدترین ٹریفک جام ہو گیا ،احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کر کے ٹریفک بحال کرادی ۔
تازہ ترین