• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال قتل کیس، اپیل کی سماعت پشاور منتقل کرنے کی استدعا


مشال قتل کیس، اپیل کی سماعت پشاور منتقل کرنے کی استدعا

خیبر پختون خوا حکومت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہمشال قتل کیس میں دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ایبٹ آباد سے پشاور منتقل کی جائیں ،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کارروائی ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی ۔

مشال قتل کیس میں دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ایبٹ آباد سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی۔

مشال قتل کیس میں سزائوں کے خلاف دائر اپیلیں پشاور منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام اپیلیں سماعت کےلیے پشاور منتقل کی جائیں۔مشال قتل کیس میں رہائی پانے والوں کی جانب سے افتخار ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دائر اپیل کی کاپی انہیں ابھی تک نہیں ملی۔عدالت نے حکومت کی طرف سے دائر اپیل پر سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی ۔

تازہ ترین