• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کی پروا نہیں، ہرعمل قانون کے مطابق ہوگا، چیئرمین نیب

 کسی کی پروا نہیں، ہرعمل قانون کے مطابق ہوگا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ جو مجھے کرنا ہے کروں گا مجھے کسی کی پروا نہیں، ہرعمل قانون کے مطابق ہوگا ۔

ایوانِ اقبال لاہور میں لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے نیب قومی ترقی میں حائل ہو رہا ہے، ہر وہ شخص جو ایمانداری سے کام کرتا ہے نیب اس کی معاونت کے لئے حاضر ہے۔

انہوں نےکہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اس کا خاتمہ کرنےکے لئےہر ایک کو کردارادا کرنا ہو گا،پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم بھی نہیں۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسان دوست ادارہ ہے جو ملک کو کرپشن سے پاک کر رہا ہے ،نیب اپنا کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے قرض اتارنا ان کا مقصد ہے، ہمیں ملکی ترقی کی فکر ذاتی چیزوں سےبڑھ کر ہونی چاہئے ۔

تازہ ترین