• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک عمران یعقوب نے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مخصوص شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ پہلا ڈائی ورژن کارساز روڈ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے جو یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب مڑ کر اسٹیڈیم کی طرف جاتا ہے، یہ روڈ عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ راشد منہاس روڈ سے مڑ کر گلشن اقبال اور لیاقت آباد 10 نمبر کی طرف جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈالمیا روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا اور حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم کی طرف آنے والا پل بھی عام ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹریفک پلان جاری

عمران یعقوب نے بتایا کہ نیو ٹاؤن سے بھی عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا لیکن اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتالوں کے لیے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، مریض اور ایمبولینسوں کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

بند کیے جانے والے روٹس پر شٹل سروس چلائی جائیں گی، شٹل بسوں کے لیے تین گراؤنڈز مختص کئے گئے ہیں، وفاقی اردو یونیورسٹی گراؤنڈ، حکیم سعید گراؤنڈ اور بیت المکرم مسجد کے سامنے اتوار بازار گراؤنڈ سے شٹل بس سروس چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ شارع فیصل پر دو طرفہ ٹریفک چلتی نظر آئے گی، شاہراہ قائدین، راشد منہاس روڈ بھی مکمل طور کھلا رہے گا اور شاہراہ پاکستان پر بھی ٹریفک مکمل طور پر بحال ہو گی۔

تازہ ترین