• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کو تحفظ دیا جائے گا،چینی سفیر

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کو تحفظ دیا جائیگا ، چینی سفیر نے سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگا سے گزشتہ روز ملاقات کی ، سیکریٹری تجارت نے چینی سفیر کو پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر ہونیوالے مذاکرات کی پیش رفت سے چینی سفیر کو آگا ہ کیا ، سیکریٹری تجارت نے پاکستان کی مقامی صنعت کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات پر چینی حکومت کے اقدامات پر شکریہ ادا کیا جس میں چینی حکومت نے پاکستانی برآمدات کو چینی مارکیٹ تک مکمل مسابقتی رسائی دینے پر اتفاق کیا ، سیکریٹری تجارت نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر حتمی مذاکرات کیلئے دسواں دور جلد ہوگا اور پاکستان کے وزیراعظم کے اپریل میں دورہ چین کے موقع پر آزاد تجارتی معاہدے کے دیگر معاملات کا اعلان کیا جائےگا، چینی سفیر نے پاکستانی مقامی صنعت کے تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل مذاکرات کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، انہوں نے کہا کہ چینی وزارت تجارت کے ساتھ مل کر مذاکرات کے اگلے دور کے لیے جلد تاریخ کو طے کیا جائےگا، واضح رہے کہ آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کا حتمی دور 17اور 18مارچ کو ہونا تھا لیکن چین کی درخواست پر مذاکرات کے اس دور کو ملتوی کیاگیا ۔
تازہ ترین