• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈ نے تین اسمگلرز اور تین تارکین وطن کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈ نے بلوچستان میں کارروائی کرتے تین اسمگلرز اور تین تارکین وطن کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر (بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک کار کی چیکنگ کے دوران 45 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی، اور 3 اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا ، پکڑی جانے والے منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا پانچ لاکھ ڈالر پاکستانی پانچ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،گرفتار اسمگلرز سے تفتیش کی جارہی ہے ، کوسٹ گارڈ نے دوسری کارروائی پاک ایران باڈر کے قریب کی اور تین تارکین وطن کو بھی گرفتار کرلیا ۔
تازہ ترین