• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اعظم بننے کی پیشکش ہوئی تودیکھوں گا،علی احمد کرد

اسلام آباد (این این آئی) سینئر وکیل علی احمد کرد نے کہاہے کہ اگر انہیں نگران وزیر اعظم بننے کی پیشکش ہوتی ہے تو وقت آنےپر دیکھونگا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چند حلقوں کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے سینئر وکیل علی احمد کرد کا نام لیا جارہا ہے، رابطے پر علی احمد کرد نے بتایا کہ ابھی تک نہ مجھے کوئی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے کوئی رابطہ کیا ہے ۔ان سے پوچھا گیا کہ اگر اپ کو آفر آئی ہے تو قبول کریں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک وکیل ہوں اور میں مفروضوں پر یقین نہیں رکھتا اگر کوئی آفر آتی ہے تو اس وقت دیکھوں گا۔
تازہ ترین