• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافے کو روکنے کے اقدامات کرے،انجمن تحفظ تاجران شہدادپور

حکومت ڈالر کی قیمت میں اضافے کو روکنے کے اقدامات کرے،انجمن تحفظ تاجران شہدادپور

شہدادپور (نامہ نگار) انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی کی قیمتوں میں 6روپے فی کلو ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔ انجمن تحفظ تاجران شہدادپور کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہیں جس سے عوام کی جیب پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔ جس سے مہنگائی ایک طوفان برپا ہونے کو ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکنے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

تازہ ترین