• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا سمیع الحق اسپتال سے گھر منتقل ،اکوڑہ خٹک پہنچنے پر دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ اور طلبا ءنےاستقبال کیا

راولپنڈی ( نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق ہسپتال سےگزشتہ روز ڈسچارج ہوکر گھر چلے گئے ہیں،واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 20فروری کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے امراض قلب کے اے ایف آئی سی میں داخل کردیا، 5مارچ کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوئی،آج تک وہ ہستال میں ماہرڈاکٹروں کی نگرانی میں زیرعلاج تھے ۔گزشتہ روز ہسپتال سے اپنے گھر اکوڑہ خٹک آمد پر جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے اساتذہ اور جامعہ کے طلبا نے انکا استقبال کیا۔
تازہ ترین