• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدآفریدی کو گٹھنے کی تکلیف کے سبب مکمل آرام کا مشورہ

شاہدآفریدی کو گٹھنے کی تکلیف کے سبب مکمل آرام کا مشورہ

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے چند ہفتے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے ہوم گرائونڈ کراچی میں اپنا آخری میچ کھیل کر فائنل کو یادگار بنانا چاہتے ہیں لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔ گھٹنے کی انجری کی وجہ سے شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ تیسرے پلے آف سے باہر ہوگئے ہیں۔کراچی کنگز کو شاہد آفریدی کے علاوہ اپنے کپتان عماد وسیم کی خدمات بھی حاصل نہ تھیں۔ عماد وسیم بدستور گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں ان کی جگہ میچ میں کپتانی محمد عامر کو سونپی گئی۔ عماد وسیم فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کا سر گراؤنڈ سے ٹکراگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی روز اسپتال میں رہے تھے۔ کراچی کنگز نے اس صورتحال کے پیش نظر مختار احمد، ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو طلب کرلیا ۔ ذوالفقار بابر کو عماد وسیم جبکہ دانش عزیز کو ایمرجنگ کھلاڑی مشتاق کلہوڑو کی جگہ دی گئی۔

تازہ ترین