• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتیاق بیگ (21مارچ 2018) محسنوں کو سراہنے کی ضرورت

٭آپ نے خود ہی بتا دیا کہ ہمارا یہ المیہ ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو وہ جگہ نہیں دیتے جس کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔لیکن وہ لوگ جو اچھے کام کر جاتے ہیں ان کو ہمیشہ اچھا ہی کہا جاتا ہے لیکن جو تین مرتبہ وزیراعظم بن کر بھی کسی وجہ سے بھی نااہل ہو جائے تو وہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی امتحان ہوتا ہے ۔بیٹھ کر گزرے دنوں کا افسوس کرنے کے بجائے آنے والے دنوں کی بہترین منصوبہ بندی زندہ قوموں کا منشور ہونا چاہئے۔(لیلیٰ محفوظ ،ملتان)
٭محترم اشتیاق بیگ صاحب ہماری تاریخ اور ثقافت جن لوگوں کی آپ مثال پیش کر رہے ہیں ان سے بہت الگ ہے۔ سب سے بڑا فرق یہ ہے ہم مسلمان ہیں۔ کوئی بھی بیرونی طاقت سب سے پہلے یہی دیکھتی ہے کہ یہ مسلمان ہیں۔ دوسری بات ہیرو حقیقی ہیرو کسی وارڈ کے طلبگار نہیں ہوتے۔ یہاں تو مقافات عمل ہے۔ جس کی مثال بھٹو کو گرانے والے کا ساتھ دینے والے کا حالیہ انجام ہے۔ آج ہمیں ایسے ہیرو کی ضرورت ہے جو ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ نام کی طرح اسلامی جمہور کا خیر خواہ پاکستان کا سچا محب ہو۔(رانا عثمان علی خان)
تازہ ترین