• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفدر اقبال کا احمد اویس ایڈووکیٹ، فیصل گوندل کے اعزازمیں عشائیہ

لندن(پ ر)معروف قانون دان مرزا صفدر اقبال کی طرف سے سابق سے سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار احمد اویس ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب یوتھ کے نائب صدر فیصل گوندل کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشائیے میں لیبر پارٹی کے کونسلر کے امیدوار قیصر عباس گوندل، شفاقت سندھو، رضوان سلہریا، ساجد حسین، جاوید وٹو، حافظ عبدالغنی، نسیم میر، عبدالصبور، شعیب بٹھال، مرزا شہریار سمیت سینئر وکلاء و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان مرزا صفدر اقبال نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور ان کو یو کے آمد پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر احمد اویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مضبوط عدلیہ سے ہی جمہوریت مضبوط ہوسکتی ہے اور وکلاء اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے‘‘ فیصل گوندل نے اپنے خطاب میں کہا ’’تحریک انصاف ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے اور ہمیں مل کر کرپشن کے ناسور کو ختم کرنا ہوگا‘‘۔
تازہ ترین