• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت3افرادجاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افرادجاں بحق ہو گئے، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے دنبہ گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 30 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے ، سکھن کے علاقے لانڈھی زون میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ مختار علی ولد غلام حسین ہلاک ہوگیا ، علاوہ ازیں اتحاد ٹاؤن کے علاقے محمد خان کالونی میں گھر کے اندر کام کے دوران 60 سالہ حسن ولد ولی محمد جاں بحق ہوگیا ، متوفی کے اہل خانہ نے لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا ۔
تازہ ترین