• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
رینجرز کی کارروائیاں، 7ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عنایت اللہ بروہی عرف عینی کو گرفتار کیا جس کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے، کلفٹن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث 2 ملزمان فدا اللہ اور محمد علی کو گرفتار کیا جبکہ ناظم آباد اور نیوکراچی کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان تنویر مسیح، پالوس، علی محمد اور سمیع اللہ عرف سمیع کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث تھے ۔

تازہ ترین