• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7سے 10فیصد اضافہ کی تجویز ، ہائوس رینٹ الائونس اور ہائرنگ میں 50فیصد اضافہ ہو گا

اسلام آباد (تنویرہاشمی) آئندہ مالی سال 19-2018کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7سے10فیصد تک اضافہ کی تجویز ہے اور گریڈ ایک سے 22تک کے تمام سرکاری ملازمین کےہائوس رینٹ الائونس اور ہائوس رینٹ سیلنگ( نجی رہائش گاہوں کی ہائرنگ) کی موجودہ سطح میں 50فیصد اضافے کی منظوری دی جائیگی، وزارت خزانہ کے باوثوق ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، ہائو س رینٹ الائونس ، ہا ئو س رینٹ سیلنگ میں اضافہ کیا جائیگا، وزیرا عظم نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات کی تجویز پر ہائوس رینٹ الائونس اور ہائوس رینٹ سیلنگ کی موجودہ سطح میں 50فیصد اضافے کی اصولی منظوری دسمبر میں دی تھی اور اسے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی ، ہائوس رینٹ الائونس 2008سے ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 45فیصد کی شرح پر منجمد تھااور اب اس میں مزید 50فیصد اضافہ کیا جائیگا جبکہ ہائوس رینٹ سیلنگ میں بھی 50فیصد اضافہ کیا جائیگا، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری بجٹ سے قبل وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دینگے۔
تازہ ترین