• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا میلہ سج گیا

فلوریڈا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا میلہ سج گیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں 33ویں سالانہ انٹرنیشنل بوٹ شو کا آغاز ہوگیا ہے۔

فلوریڈا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا میلہ سج گیا

پام بیچ بوٹ شو2018نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سےلے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی 1100سے زائدکشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں ہیں۔


اس بوٹ شو میں کئی ملین ڈالر مالیت کی لگژری کشتیوں کے نئے ماڈلز بھی پہلی بار متعارف کروائے جارہے ہیں۔

فلوریڈا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا میلہ سج گیا

رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے خریدار پہنچ رہے ہیں، وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد یہاں کا رُخ بھی کررہے ہیں۔

فلوریڈا میں انٹرنیشنل بوٹ شو کا میلہ سج گیا

واضح رہے کہ22مارچ سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا یہ بوٹ شو4 روز تک جاری رہنے کے بعد 25مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین