• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی ریلی اور فری میڈیکل کیمپ

ملتان( سٹاف رپورٹر )فیملی لائینزکلب انٹرنیشنل کے زیراہتمام ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ٹی بی آگاہی ریلی اور فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس کا افتتاح فیملی لائنز کے گورنر میاں جاوید اقبال اور ملک آصف رفیق رجوانہ ،رانا ممتاز رسول،ہمایوں سعید،شیخ آصف قریشی نے کیا اس موقع پرسیاسی و سماجی رہنماء آصفہ ، خالد ولی، محمد عمیر،محمد یوسف،افضال وٹو،حلیم شاہ،عثمان خان بابر،عمر فاروق بھٹی،ملک ناصر کمبوہ نے شرکت کی،کیمپ میں موبائل وین میں نصب ڈیجیٹل ایکسرے مشین کےذریعےٹی بی کے مریضوں کی نشاندی کی گئی اور موقع تمام ٹیسٹ فری کئے گئے اس موقع پر فیملی لائنز کلب کے گورنر میاں جاوید اقبال نے کہا معاشرہ و سماجی مسائل اور غربت کے علاوہ عوام میں امراض کے روک تھام کے حوالہ سے شعور و آگاہی کا ناہونا بھی امراض کے پھیلنے کا سب سے بڑا سبب ہے،فیملی لائنز کلب عوام میں شعور اور آگاہی دے رہا ہے۔دریں اثنا صحت فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سید عبدالسمیع نے کہا ہے کہ ٹی بی کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں40ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحت فائونڈیشن کے زیر اہتمام اللہ شافی چوک پر ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین