• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2018میں ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ بیگز

کچھ بیگ کبھی ’’آؤٹ آف فیشن‘‘ نہیں ہوتے۔Hermes Birkinاور چینل 2.55نے برسوں سے نام نہاد "It"بیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہوا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیگ آنے والے متعدد برسوں تک کئی خواتین کی پسند رہیں گے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ نام نہاد بیگز اب بھی’’ فیشن‘‘ میں ہیں؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ متذکرہ بالا بیگز، فیشن ایکسیسری سے زیادہ ’’انویسٹ منٹ آئٹم‘‘ بن چکے ہیں۔ اولڈ از گولڈ کے مترادف، یہ بیگ جتنے پرانے ہوتے جارہے ہیں، ان کی قیمت کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ آج کے سوشل میڈیا اور لائیو کیٹ واک شوز کے دور میں ہر چیز ’’ابھی دیکھو، ابھی خریدو‘‘ کی طرح جس قدر تیزی سے فیشن بنتی ہے، اس سے بھی زیادہ تیزی سے آؤٹ آف فیشن بھی ہوجاتی ہے۔ اس دور کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ نت نئے فیشن کے متلاشی لوگوں کی نظر ہر وقت اپنی فیورٹ ایکٹریسز اور ماڈلز پر رہتی ہے ؟ تو 2008میں کون سے بیگ ’’اِن‘‘ ہیں، ہم نے جاننے کی کوشش کی ہے۔

جینیفر لارنس، للی کولنز، سیلین ڈیئون

برانڈ: ڈیئور جے ڈیئور (Dior J'adior)

قیمت2800 ڈالر

کیوں خریدیں: یہ بیگ شہرت یافتہ کریٹو ڈیزائنر ماریاگریزیاچیوری نے ڈیزائن کیا ہے اور بلاشبہ اپنے سگنیچر ڈیزائن اسٹائل کی طرح اس بیگ کے ذریعے بھی وہ ’’اسٹیٹ منٹ‘‘ دینے میں کامیاب رہی ہے۔ یہ بیگ تین ڈیزائن میں دستیاب ہے، جن پر سامنے کی طرف سونے سے J'adior درج ہے۔ 

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بیگ، ماریا گریزیا چیوری کے 2017کرسچن ڈیئور ویژن کا حقیقی عکاس ہے۔ یہ بیگ سوشل میڈیا Savvyفیشن گرلز کے لیے بہترین چوائس ہے۔

اولیویا پالرمو، کلیمنس پوسی، سینا ملر

کلو نائل (Chloe Nile)

قیمت1800ڈالر

کیوں خریدیں: سال 2017سے شاید یہ سب سے زیادہ ’’اِن ڈیمانڈ‘‘ بیگ ہے۔ یہ بیگ Net-a-Porterسمیت کئی ای۔کامرس ویب سائٹس پر آئن لائن فروخت کے لیے دست یاب ہے۔ اس بیگ کی مقبولیت کی وجہ ، اپنی برانڈ کے دیگر بیگز کے مقابلے میں اس کا مختلف اور منفرد ڈیزائن اسٹائل ہے۔ 

18سو امریکی ڈالر اس کی ٹیگ پرائس ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ بیگ سستا نہیں ۔ اگر اس قیمت میں اوریجنل بیگ آپ کی پہنچ میں نہیں توکچھ ہائی اسٹریٹ شاپس نے اس منفرد بیگ سے متاثر ہوکر اسی ڈیزائن کے نسبتاً کم قیمت بیگ بھی متعارف کرائےہیں۔

کیٹ ہڈسن، سمانتھا کیمرون

برانڈ: سوفی ہلم البین ٹوٹ

قیمت1000ڈالر

2018میں ہالی ووڈ اسٹارز کے پسندیدہ بیگز

کیوں خریدیں: برٹش ڈیزائن سوفی ہلم یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ بیگ کس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ وہ وقت کا مقابلہ کرسکے۔سوفی کا’’ البین ٹوٹ‘‘ ڈیزائن کرنے کا مقصد ایک ایسابیگ متعارف کرانا تھا جو ناصرف اسے ہاتھ میں لے کر چلنے والی خواتین پر خوب جچے بلکہ دیرپا بھی ہو، تاکہ کسٹمر کا پیسہ وصول ہوجائے۔

بیگ کی تیاری میں پالاس کا پانی چڑھا پیتل(جسے توڑنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے)اور گائے کی کھال استعمال کی گئی ہے(جو وقت گزرنے کے ساتھ اور بھی پرکشش دکھائی دیتی ہے)۔ اس بیگ کے لئے خام مال یورپ سے حاصل کیا جاتا ہے، جب کہ اسے اٹلی کے اعلیٰ ہنرمند کاریگر ہاتھ سے تیار کرتے ہیں(مشینری کا بالکل بھی استعمال نہیں کیا جاتا)۔ اس بیگ میں 2018میں سرمایہ کاری کریں کیوں کہ آج خریدا گیا بیگ 2020میں اور بھی بہتر دِکھے گا۔

جیسیکا البا، بیلاحدید، الیسینڈرا ایمبورسیو، ایل فیننگ، ریٹا اورا

برانڈ: فینڈی ڈاٹ کام

قیمت 2500ڈالر

کیوں خریدیں: سیکس اینڈ دا سٹی میں کیری براڈ شا نے فینڈی بیگوئٹ(Fendi Baguette)کیا استعمال کیا کہ کافی عرصے تک یہ فینڈی کی سب سے مشہور فیشن ایکسیسری بنی رہی، تاہم اب فینڈی ڈاٹ کام کی مقبولیت نے بیگوئیٹ کی مقبولیت کو بالآخر دھندلا دیا ہے۔ اپنے سادہ اور پرتعیش ڈیزائن کے باعث ، فینڈی ڈاٹ کام وقت کی قید سے آزاد اور ورسٹائل بیگ کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ 

اس بیگ کو ہاتھ میں اٹھانے کے علاوہ، کندھے پر بھی لٹکایا جاسکتا ہے، جس کے لیے الگ سے جوڑنے اور علیحدہ ہونے والا بیلٹ بھی ساتھ میں دیا گیا۔ مطلب یہ کہ درحقیقت آپ کو ایک کی قیمت میں دو بیگ مل جاتے ہیں۔

نومی کیمبل،نکولارابرٹس، کیٹ ہڈسن

برانڈ: بربیریDK88

قیمت2300ڈالر

کیوں خریدیں: بربیری نے DK88بیگ اس اُمید کے ساتھ متعارف کرایا ہے کہ یہ ان کے سدابہار ’’ٹرینچ کوٹ‘‘کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔ کیا واقعی ایسا ہے؟ اس سوال کا جواب شاید فی الحال قبل از وقت ہوگا لیکن نومی کیمبل سے لے کر کیٹ ہڈسن تک، بربیری نےاس بیگ کے ذریعے سب کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔ 

اگر واقعی یہ بیگ، بر بیری کے لیے ایک اور ’’ٹرینچ کوٹ‘‘ ثابت ہوا تو پھر آپ بھی اسے آج ہی خریدیں اور سنبھال کر رکھ لیں کیوں کہ چند سال بعد اس کی قیمت کم نہیں کئی گنا بڑھ جائے گی۔

للی ایلن، للی کولنز، کرسٹن اسٹیورٹ

برانڈ: چینل گیبریل

قیمت 3000ڈالر

کیوں خریدیں: چینل نے گیبریل کے نام سے نئی ایکسیسریز اور نئی مہک کے ساتھ ایک نئی لائن متعارف کرائی ہے۔ اس لائن کا سگنیچر آئٹم گیبریل ہوگو بیگ ہے۔ چین اسٹریپ (Chain Strap)اور لحاف نما چمڑے کا استعمال کرکے، اس بیگ میں چینل کے روایتی فیچرز کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ، بڑا شولڈر اسٹریپ دے کر اسے نئی آرام دہ شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے، جو چینل پراڈکٹس میں عمومی نہیں ملتی۔

تازہ ترین