• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
  کیاآپ کے بالوں کا رنگ ٹرینڈی ہے ؟

خواتین کی خوبصورتی و دلکشی میں بالوں کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے اور اکیسویں صدی میں اگر یہ بال خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹریکنگ کے ہمراہ بھی ہوں تو کیا کہنے !جی ہاں آج بات ہورہی ہے جدید دور کے نت نئے اور خواتین کے پسندیدہ فیشن ہیئر اسٹریکنگ کی ۔

ماضی میں عمر کے ساتھ جھڑتے بال جلد سفیدہونے کے باعث خواتین میں بالوں کا رنگنا عام تھا لیکن 90کی دہائی کے بعد ہیئر ڈائی اور اسٹریکنگ ہیئر کا فیشن عام ہوگیا جو کہ بالوں کی سفیدی کو رنگنے بلکہ کم عمری میں بھی ان کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اس دور میں بالوں کے انداز نئے کلر اور نئی جدت کے ساتھ سامنے آئے جن میں ڈائی ریڈ اور براوٴن بال بہت پسند کیے گئے۔ 

اب وہ دور نہیں جب گولڈن بالوں کا لفظ سنتے ہی انسان کے ذہن میںکسی مغربی خاتون کا تصور جگمگانے لگتا تھا وہ گولڈن بال جو کبھی صرف مغرب کی عورتوں کی پہچان تھے آج مشرقی عورتوں کے لئے ایک عام سی بات تصور کئے جاتے ہیں۔ ہیئر ڈائی اور اسٹریکنگ، ہیئر کے آئے روز نت نئے کلرز متعارف کروائے جارہے ہیں جو عام ہونے سے پہلے ہی خواتین میں مقبول ہوجاتے ہیں۔ہیئر ڈائی ہو یا ہیئر اسٹریکنگ ایک ایسا فیشن ہے جو عمر کی قید سے آزاد ہے۔ 

بالوں کو خوبصورت لک دینا ہویا لک چینج کرنا ہیئر اسٹریکنگ ایک مناسب انتخاب ہے اور اسی مقبولیت کے پیش نظر ہیئر ڈائی اور اسٹریکنگ ہیئر کے آئے روز نت نئے کلرز متعارف کروائے جارہے ہیں جو عام ہونے سے پہلے ہی خواتین میں مقبول ہوجاتے ہیں لیکن اس برس ایسے کونسے کلرز ہیں جو خواتین میں خاصے مقبول ہیں یا پھر وہ اسٹریکنگ ٹرینڈز جو میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے خواتین کے متعارف کروائے گئے ہیں آئیے آج بات کرتے ہیں ان تجاویز پر۔۔

چیسٹ نٹ براؤن ود گولڈن ہائی لائٹ !

کہیں آپ بھی یہ تو نہیں سوچ رہے کہ چیسٹ نٹ براؤن کلر آپ کے بالوں کو بورنگ لک دے گا اگر ایسا ہے تو آپ بالکل غلط سوچ رہے ہیں۔ چیسٹ نٹ براؤن 2018کے ٹرینڈی ہیئر ڈائنگ کلرز میں سے ایک ہے ۔اس کلر کے ہیئر ڈائی کے ساتھ گولڈن ہائی لائٹ آپ کے بالوں کو بولڈ لک دیں گے۔ اسٹریکنگ کا یہ کلرمشرقی اور مغربی دونوں خواتین کے لئے ہے جو خواتین میں سال کے آغاز سے ہی خاصا مقبول ہے ۔

بالیاج ہائی لائٹ

بالیاج ہائی لائٹ آپ کے بالوں کو سوفٹ لک دینے کے لئے ہےجس کے بعد خواتین کی پرسنالٹی کافی پر اثر محسوس ہوتی ہے ۔اس ٹریٹمنٹ میں مختلف شیڈز اور کلرز موجود ہیں جو آپ کے بالوں کی قدرتی خوبصورتی کو ضائع کئے بغیر ان کی قدروقیمت بڑھاتے ہیں۔

لائٹ براؤن ود لائٹ بلونڈ ہائی لائٹ

لائٹ براؤن کے ساتھ ہلکے بلونڈ ہائی لائٹ سمر ہیئر ٹرینڈ میں سے ایک ہے ۔اسٹریکنگ کا یہ اسٹائل تمام عمر کی خواتین کے لئے مناسب سمجھا جاتا ہےیا یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا ہیئر اسٹریکنگ کا یہ کلر نہ صرف کم عمر لڑکیوں بلکہ وہ خواتین جو عمرِ گزشتہ کو آواز دینا چاہتی ہیں، وہ بھی اس نئے فیشن کو بخوشی اپنا سکتی ہیں۔

یہ ٹرینڈ آپ کے چہرے کو منفرد لک دینے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت پر بھی خاصا اثر انداز ہوتا ہے ۔لائٹ براؤن بالوں کے ساتھ بلونڈ ہائی لائٹ ہر موسم کے ساتھ بے حد سوٹ کرتا ہے جسے آفس ورکنگ وویمن کے ساتھ ساتھ گھریلو خواتین بھی بآسانی اپنا سکتی ہیں۔

ڈارک براؤن ود کیریمل ہائی لائٹ

جن خواتین کے قدرتی بالوں کا رنگ ڈارک براؤن ہو ان کے لئے کیریمل ہائی لائٹ ایک بہترین انتخاب ہے ۔ڈارک براؤن رکھنے والی خواتین کے لئے کیریمل ہائی لائٹ کا اضافہ اگر چہ ایک چھوٹا سا نہ ظاہر ہونے والا اضافہ ہے جو ان کی قدرتی خوبصورتی میں چار چاند لگادے گا ۔

ریڈ بلیک

اگر آپ خود کو وضع دار ( فیشن ایبل) انداز دینا چاہتی ہیں تو ہیئر اسٹریکنگ کلر کرواتے وقت ریڈ بلیک اسٹریکنگ کلر اپنائیں ریڈ بلیک اسٹریکنگ کلر اس برس ینگ ایج گرلز میں خاصا مقبول اسٹریکنگ ٹرینڈ ہے۔

براؤن ود گولڈن ہائی لائٹ

اس برس براؤن ود گولڈن ہائی لائٹ کمبینیشن ہیئر اسٹائل خواتین میں خاصا مقبول ہے۔ براؤن کے ساتھ گولڈن ہیئر اسٹائل کا فیشن ایک ایسا انتخاب ہے جو کبھی پرانا نہیںہوتا۔ ان رنگوں کوآپ چاہے کبھی بھی استعمال کریں یہ رنگ بالوں کے لئے کبھی پرانے ہونے والے نہیں۔

تازہ ترین