• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

 پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

بہن کا رشتہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جس کا تصور ہی انسان کی زندگی میں خوشی اور مسرت بکھیردیتا ہے بہن کا رشتہ چھوٹا ہو یا بڑا کسی بھی روپ میں نعمت سے کم نہیںچھوٹی بہنیں جہاں اپنی نٹ کھٹ شرارتوں، شوخیوں اور قہقہوں سے گھر کے سونے آنگن کو مہکاتی ہیں، تو وہیںبڑی بہنیں بہترین مشیر ہوجاتی ہیں۔

اور بات ہو جب شوبز انڈسٹری کے فنکاروںکی ،ان کی زندگی یا پھر ان سے جڑے رشتوں کی تو ان کے پرستار نہ صرف ان خوبصورت چہروںکو ٹیلی ویژن کی جگمگاتی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ان کی حقیقی زندگی میں ان سے جڑے رشتوںاور ان کی زندگی سے متعلق ہر اتار چڑھاؤ کی بھی مکمل معلومات رکھنا چاہتے ہیں تو آج کیوں نہ بات ہوجائے انھیںفنکاروں کے سب سے اہم رشتے کی جو نہ صرف شوبز پرسنالیٹیز بلکہ کسی عام فرد کی زندگی میں بھی خاصااہمیت رکھتا ہے۔

اس رشتے کی جب ممی کی ڈانٹ سے بچنا ہو یا پاپا سے کوئی بات منوانی ہو سب سے پہلی وہی یاد ہوتا ہے جی ہاں !بات ہو رہی ہے دو بہنوں کے انوکھے اور انمول رشتے کی آج ہم بات کریں گے ان فیمس سسٹر کی جو نہ صرف میں اداکاری کے باعث شوبز میں مقبول ہیں بلکہ اپنی نٹ کھٹ شرارتوں کے باعث حقیقی زندگی میں بھی خاصی مشہور ہیں آج ہم نےمداحوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے شوبز کی ان فیمس بہنوں کو اکھٹا کیا ہے جو کام اور اداکاری دونووں پاکستان شوبز انڈسٹری میں خاصی مشہورہیں۔

صنم بلوچ اور سبرین حسبانی

 پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

چلبلی ،چنچل اور گھر بھر کی لاڈلی صنم بلوچ ہویا ان کی بڑی بہن سبرین حسبانی اس بات میں کوئی دو رائے نہیں دونوں اداکاراؤں کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹی کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔صنم نے بھی بڑی بہن سبرین کی طرح اپنے کیریئر کا آغاز سندھی ٹی وی چینل شو کی میزبانی سے کیا اور جس طرح سبرین کے سندھی ٹی وی چینل میں میزبانی کے بعد صنم نے وہی کا رخ کیا اسی طرح اردو ڈراموں میں سبرین کی اداکاری کے آغاز نے صنم کے لئے بھی راستے کھول دیے اور خوش قسمتیں سےدونوں بہنوں کا شمازشوبز کی مقبول اور کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔

ایمن اور منال

 پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

ٹین ایج اور خوبصورتی میں بامثال جڑواں ایمن اور منال بھی شوبز انڈسٹڑی کی فیمس سسٹرز میں سے ایک ہیں دونوں بہیں اپنی متاثر کن شخصیت اور چلبلی فطرت کے باعث خاصی مشہور ہیں. انہوں نے کئی ڈراموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا یہ سفر آج بھی زور وشور سے جاری ہے۔

بشریٰ انصاری ،اسماء عباس اور سنبل راجا

 پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

پاکستان کے مشہور صحافی احمد بشیر کی یٹی اور شوبز کی ملٹی ٹیلنٹڈ ایکٹریس بشریٰ انصاری سے کون واقف نہیں سنجیدہ اداکاری ہو یا مزاحیہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایکٹنگ میں کو ئی ثانی نہیں

بشریٰ انصاری کی طرح ان کی بہنوں نے شوبز میں قدم رکھتے ڈھیروں تعریفیں وصول کیں ۔

اریشہ رضی اور سارہ رضی

 پاکستان شوبز انڈسٹری اور فیمس سلیبرٹی سسٹر

اریشہ رضی اور سارہ رضی پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان ستاروں میں سے ایک ہیں.۔ ان دونوں نے بچپن میں ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا صلاحیتوں کی طرح دونوں بہنوں کے چہرے بھی خاصے مشابہت رکھتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین