• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زنٹا کی سلمان خان سے جیل میں ملاقات

 پریتی زنٹا کی سلمان خان سے جیل میں ملاقات

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان جو آج کل جیل کی سلاخوں کے پیچھے موجود ہیں ،ان سے جیل جاکر ملنے والے دوستوں میں پریتی زنٹا بازی لے گئی ہیں۔


پریتی زنٹا جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںان کی جیل منتقلی کی خبر سنتے ہی ان سے ملنے کے لئے جودھ پور جیل پہنچ گئیں۔

 پریتی زنٹا کی سلمان خان سے جیل میں ملاقات

بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور پریتی زنٹا عام لباس میں سلمان خان سے ملاقات کےلئے جودھ پور جیل پہنچیں،انہوں نے فوٹو گرافروں سے بچنے کےلئے بڑی سی ہیٹ بھی پہن رکھی تھی۔

پریتی زنٹا کے جیل پہنچنے پر ان کے اردگرد گارڈز اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار 20برس پرانے کیس میں 5سال قید کی سزا کے بعد جیل منتقل کیا گیا۔

 پریتی زنٹا کی سلمان خان سے جیل میں ملاقات

سلمان خان کی گرفتاری پر ان کے دوستوں اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچی تھی جبکہ کئی اداکار دوستوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے دلی دکھ کا اظہار بھی کیا تھا ۔

سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کل تک موخر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین