• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گرمیوں میں جلد کا تحفظ ۔۔۔ کیسے؟

گرمیاں شروع ہوتی نہیںہیں کہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ جلدمتاثر ہونے لگتی ہے۔ کیل مہاسے(Zits)، جلد کا رنگ ڈارک پڑجانا، وغیرہ اس موسم کے عمومی مسائل سمجھے جاتے ہیں۔ہم آج آپ کے لیے ایک آسان سمر اسکین کیئر گائیڈ پیش کررہے ہیں، جن پر عمل کرکے آپ ان مسائل سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔

گرمیوں میں جلد کے مسائل

جِلد کا رنگ گہرا ہوجانا

گرمیوں کی تیز دھوپ جلد پر اپنا اثر چھوڑ ہی جاتی ہے۔ اگر آپ کا روزانہ باہر آنا جانا ہوتا ہے تو یقیناً آپ جلد کے گہرے ہوتے رنگ سے پریشان ہونگی، تاہم آپ چند باتوں پر عمل کرکے اپنی جلد کی اصل رنگت کو محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

-1ہمیشہ کم از کم SPF 30کی سن اسکرین جلد پر اپلائی کریں، تاکہ آپ کی جلد تیز دھوپ سے محفوظ رہے۔اگر آپ کو زیادہ دیر تک باہر رہنا ہے تو ہر دو گھنٹے کے بعد کریم اپلائی کرنا نہ بھولیں۔ اگر آپ گھر پر رہتی ہیں، تب بھی SPFکریم ضرور استعمال کریں، کیوں کھڑکیوں سے آنے والی دھوپ بھی آپ کی جلد پر اثرانداز ہوتی ہے۔

-2اگر آپ کی جلد پر تیز دھوپ کے اثرات گہری رنگت کی صورت پر پہلے ہی آنا شروع ہوگئے ہیں تو دہی،شہد اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر اسے جلد پر لگائیں۔15منٹ تک لگائے رکھنے کے بعد پانی سے اسے دھو دیں۔ہفتے میں ایک بار اس پیسٹ کا استعمال کریں۔

سن برن(Sun Burn)

بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ زیادہ دیر آؤٹ ڈور دھوپ میں رہنے کے باعث جلد سن برن ہوجاتی ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے کہ جلد غیرمتوازن (Uneven)اور چھلکے دار(Scaly)بن جاتی ہے۔ سن برن سے محفوظ رہنے کے طریقے یہ ہیں۔

-1جلد پر سن اسکرین اپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ باہر نکلتے وقت چھتری بھی ساتھ رکھیں اور جہاں سورج کی روشن کے نیچے رہنا پڑے، وہاں چھتری کے سائے میں رہیں۔سورج کی دھوپ دوپہر12بجے سے لے کر سہ پہر4بجے تک شدید ہوتی ہے۔

-2جلد پرٹھنڈا Aloe Veraلگائیں۔ جلد کی اصل حالت کو تیزی سے بحال کرنے کے لیے ایلوویرا جیل کا دن میں دو مرتبہ استعمال کریں۔

جلد کو بے داغ اور شفاف رکھنے کے لیے گھر بیٹھے درج ذیل ٹوٹکے استعمال کریں۔

صندل فیس پیک

گرمیوں میں جب درجہ حرارت بلند ہوجائے تو جلد کو محفوظ رکھنے کے لیے صندل فیس ماسک بہترین چیز ہے۔ صندل کی لکڑی لے کے اسے پیس دیں یا صندل کا بنا بنیا پاؤڈر لے کر اس میں گلاب کا پانی شامل کریں۔پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگائیں۔خشک ہونے پر اسے پانی سے دھولیں۔ اُتارتے وقت انگلیوں کا گولائی میں استعمال کریں، جیسے یہ کوئی اسکرب ہو۔

مِلک فیس پیک

گرمیوں میں دودھ آپ کی جلد کے لیے ایک اور بہترین چیز ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے خالص حالت میں جلد پر لگائیں یا شہد اور بیسن کے ساتھ گاڑھا پیسٹ بنا کر استعمال کریں۔ ہفتے میں ایک بار اس کا استعمال کریں۔ یہ آپ کی جلد کو چمک بخشے گا اور رنگت کو گہرا ہونے سے محفوظ رکھے گا۔اسے جلد پر اپلائی کرنے کے بعد منہ کو مت ہلائیں۔ سوکھنے کا انتظار کریں، جس کے بعد اسے پانی سے دھو لیں۔

اسکن کیئر ٹپس

اگر آپ سوئمنگ کرتی ہیں تو سن اسکرین کے ساتھ ساتھ جلد پر Moisturizingکریم کا بھی استعمال کریں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کلورین والا پانی جلد کو قدرتی تیل سے محروم کردیتا ہے، اور آپ کی جلد خشک اور بے رونق ہوجاتی ہے۔

پانی وافر مقدار میں پیئیں۔ اس سے ناصرف آپ ہائیڈریٹ رہیں گے بلکہ اس کے آپ کی جلد پر بھی مثبت اثرات پڑیں گے۔

کھانے میں تازہ ہلکی غذا کااستعمال کریں اور اپنے معدے کو اپ سیٹ نہ ہونے دیں۔

میک اپ کا کم از کم استعمال کریں۔ اپنی جلد کے مساموں کو سانس لینے کا موقع فراہم کریں۔زیادہ میک اپ کرنے سے خصوصاً گرمیوں میں جلد کے مسام بند ہوجاتے ہیں، جس سے جلد پر داغ پڑجاتے ہیں۔

تازہ ترین