• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گلیٹر آئی شیڈ و آئیڈیاز کاجل کے ساتھ

صنف ناز ک کی خوبصورتی اور نکھار میں اضافےکےلئے آنکھوں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی تزئین و آرائش خواتین کے لئے بھی خاصی اہمیت رکھتی ہے ۔عورت چاہے کتنی بھی خوبصورت کیوں نہ ہوسلیقے اور ٹرینڈ کی مناسبت سے کیا گیا آئی میک اپ آنکھوں کی خوبصورتی میںمزید اضافہ کرکے ساحرانہ حسن پیدا کرسکتا ہے۔ 

اور بات ہو جب آئی میک اپ کی تو آئی میک اپ کے لئے ٹرینڈی گلیٹر میک اپ کا انتخاب کیا جائے۔ مصری یا عریبک اسٹائل کاجل کا استعمال ضرور کیا جاتاہے جو خواتین کاجل گہرائی میں لگاناپسند نہیں کرتیں ان کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ بیرونی نہیں تو آنکھ کی اندرونی سطح میں ہلکی سی لائن کا اضافہ ضرور کریں یہی وجہ ہے کہ کاجل آنکھوں کے لئے ضروری قرار دیا جاتا ہے۔اگر بات کی جائے آئی میک اپ ٹرینڈز کی تو ان دنوں گلیٹر آئی میک اپ خواتین میں زیادہ ان ہے اکثر خواتین فل گلیٹر آئی شیڈاور کچھ محض لائنر کی جگہ (آنکھوں کی لڈ) پر آنکھوں کی چمک بڑھانے کے لئے گلیٹر کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔ 

گلیٹر آئی میک اپ کےعلاوہ بھی اس سال بہت سی ایسی میک اپ مصنوعات متعارف کروائی گئیں جن میں گلیٹر یعنی افشاں کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا تھا۔ ان میک اپ مصنوعات میں نیل پالش، لپ اسٹک، ہئیر کلر اور آئی لائینر شامل ہیں۔ گلیٹر کی اسی مقبولیت کے باعث یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس سال خواتین نے گلیٹرکو حسن نکھارنے کے لیے خوب استعمال کیاتو کیوں نہ آج بات کرلی جائے خواتین میں مقبول گلیٹر آئی میک اپ ٹرینڈ کی ۔۔

کلر فل گلیٹر آئی میک اپ ود کاجل

اگر آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ گلیٹر آئی میک اپ کے دوران صرف ایک رنگ کی افشاں استعمال کی جاسکتی ہے تو یہ غلط ہے۔مختلف رنگوں کے ساتھ انتہائی سلیقے سے کیا گیا آئی میک اپ بھی آ پ کی آنکھوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگا سکتا ہے ۔اگر آپ کو یقین نہیں تو سلور ،پنک اور پرپل آئی میک اپ کے استعمال کے ذریعے آپ اس کا عملی تجربہ بھی کرسکتے ہیں ان تین رنگوں سے مزین آئی میک اپ کے ہمراہ کاجل کی باریک سے لائن کا اضافہ بھی بہترین ہوگا۔

گلیٹر کریز لائن اسٹائل

لازمی نہیں کہ گلیٹر آئی میک اپ زیادہ یا فل گلیٹر آئی میک کے ساتھ ہی کیا جائے بعض اوقات ہلکے سےگلیٹر کا انتخاب بھی ایک نئے ٹرینڈ کو جنم دے دیتا ہے جی ہاں !ڈارک آئی میک کی اوپری سطح پر گلیٹر لائنر کی باریک سی لائن لگادی جاتی ہے جو آپ کی آنکھوں کو ایک نیا لک دینے کے لئے کافی ہے۔ اس ٹرینڈی آئی میک اپ اسٹائل کے ساتھ بھی کاجل کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے ۔

بلیک اینڈ چنکی رینبو گلیٹر آئی میک اپ

بلیک اینڈ چنکی رینبو گلیٹر آئی میک اپ ہالی ووڈ حسیناؤں میں خاصا مقبول آئی میک اپ ہے جس میں چنکی رینبو گلیٹر کا استعمال خاص طور پر کیا جاتا ہے آنکھوں کے کارنر کو اسموکی لک دیتے ہوئے چنکی رینبو گلیٹر کا استعمال کیا جاتا ہے اگر چہ خواتین میں آئی میک اپ کے طور پر یہ ایک نیا ٹرینڈ ہے لیکن بالی ووڈ اور لالی ووڈ کے برعکس ہالی ووڈ حسیناؤ ں کا انتخاب ہے ۔رینبو اسٹائل گلیٹر آئی میک اپ کال کے ہمراہ یا اس کے بغیر دونوں اسٹائل میں سوٹ کرتا ہے۔

نیچرل آئی لڈ ود گولڈ گلیٹر

گلیٹر آئی میک اپ کے لئے ضروری نہیں کہ وہ بھڑکتا اور بولڈ گلیٹر آئی شیڈو کے ساتھ کیا گیا ہو۔ گلیٹر آئی میک اپ کے لئے ویسے تو تمام رنگوں کا استعمال بخوبی انداز میں کیا جاتا ہےتاہم اس برس گولڈن گلیٹراپنی تمام خوبیوں کے ساتھ خواتین میں خاصا مقبول ہے۔ یہ رنگ ایک ایسا انتخاب ہے جسے اگر لان یا کاٹن کے سوٹ کے ساتھ بھی لگایا جائے تو یہ آپ کی تیاری میں شاہانہ انداز کی جھلک پیدا کردیتا ہے ۔اسی طرح پارٹی میک اپ کے لئے اگر کوپر اور بیس آئی شیڈ کلر کے ہمرا گولڈن گلیٹر کی کم مقدار بھی استعمال کی جائے تو یہ آپ کے آنکھوں کی خوبصورتی میں چار چاند لگادے گا۔نیچرل لک دینے کے لئے اس میک اپ کے ساتھ کاجل کا استعمال ضروری ہے۔

اسپارکلنگ لائنرود گلیٹر کاجل

آفس یا دیگر عام تقاریب کے لئے اکثر وبیشتر خواتین آئی میک اپ کرنا پسند نہیں کرتیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ آنکھوں کا میک زیادہ نمایاں نہ ہو ایسی تقاریب جن میں آپ آئی شیڈو نہ لگانا چاہیں ان کے لئے گلیٹر لائنر استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ عام طور پر بلیک لائنر کے اوپر دوہری تہہ کے طور پر لگایا جاتا ہے یعنی جس اسٹائل میں آئی لائنر لگایا جائے اس کے اوپر دوسری لائن گلیٹر لائنر کی لگادی جاتی ہےآنکھوں کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لئے عام کاجل کے بجائے گلیٹر کاجل کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

سوفٹی گلیٹر اینڈ سولڈ کریز

آنکھوں کوسوفٹ لک دینے کے لئے ہلکے گلیٹر کلرز کا انتخاب کیا جاتا ہے اور سوفٹی لک کے لئے پنک گلیٹر کا انتخاب بہترین ہے ۔ یہ اسٹائل گلیٹر کریز لائن سے تھوڑا سا ہی مختلف ہے اس میں گلیٹر کی کریز لائن بنانے کے بجائے آئی شیڈو کی اوپری سطح پر لائنر سے ہی ایک باریک لائن بنائی جاتی ہے۔آنکھوں میں سوفٹ لک اسٹائل کے باعث بلیک کے بجائے وائٹ کاجل لائن آنکھوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔

تازہ ترین