• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کیل، مہاسے سے بچنا نہیں مشکل

کیل مہا سو ں کو (ACNE ) کہتے ہیں جو یو نا نی زبان (AKME ) کا بگڑا ہوا تلفظ ہے ۔ اس کے لغوی معنی ہیں نقطے ۔ یہ مرض دنیا کے ہر خطے میں پایا جا تاہے ۔ ایشیا ،یو رپ اورمشرقِ وسطیٰ کے لوگ اس سے متاثرہو تے ہیں۔

چہرے پر کیل دانے اور داغ دھبے اس لیے برے لگتے ہیں کیونکہ یہ انسان کا ڈیش بورڈ ہے، اور ہر کسی کی پہلی نظر چہرے پر پڑتی ہے۔ دانے چونکہ ہر عمر کے لوگوں کو نکل سکتے ہیں لیکن پہلے یہ دیکھنا چاہیئے کہ دانے بن کس وجہ سے رہے ہیں؟ پھر ان کے علاج کی طرف جانا چاہیئے، یہ نہیں کہ ہر کسی کا ایک ہی علاج شروع کر دیا جائے۔ کیونکہ انسان جب بچپن سے جوانی میں قدم رکھتا ہے تو جسم میں ہارمونز کی زیادتی یا ردوبدل سے دانے نکلنے لگتے ہیں، غذا کے غیر متوازن ہونے کی وجہ سے بھی دانے بن سکتے ہیں، خون میں فاسد مادوں کی موجودگی بھی دانوں کا باعث بن سکتی ہے، کولیسٹرول فیٹی ایسڈز اور مردہ خلیوں کی وجہ سے بھی دانے بن سکتے ہیں، آپکی جلد چکنی ہے یا خشک اس چیز کا تعین بھی جوانی میں داخل ہونے کے بعد ہوتا ہے، خشک جلد والوں کو ذرا کم ان مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اور چکنی جلد والے ان دانوں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، کیل مہاسے دانوں سے پریشان مت ہوں بلکہ اچھا ہے کہ آپ کے جسم کی قوت مدافعت اچھا کام کر رہی اور فاسد مواد کو باہر کھینچ لائی، کیونکہ اگر یہ فاسد مواد جسم میں رہ جائے تو کینسر جیسے موذی مرض اور کسی عضو کے فیل ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

ضروری ہدایات

دانوں سے جلدی جان چھڑانے کے لیے صفائی کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھیں، اپنا تولیہ اور تکیہ علیحدہ رکھیں اور انکو روزانہ دو سے تین گھنٹے دھوپ میں لازمی رکھیں، پانی ہمیشہ بوائل کر کے رکھیں اور صرف نیم گرم پانی سے دن میں تین سے پانچ مرتبہ چہرہ دھوئیں، تاکہ مسامات سے بیکٹریا اور زائد چکنائی نکل جائے، روزانہ کم از کم دو لیٹر بوائلڈ پانی پیئں، اور معتدل مزاج غذا لیں یہ دانوں سے چھٹکارا پانے کے لیے بہت ضروری ہے، روسٹڈ اشیاء سے مکمل پرہیز ضروری ہے۔

پودینہ کے پتوں سے علاج

روزانہ بلا ناغہ آٹھ سے دس پودینے کے پتوں کا قہوہ بنا کر پیئں، کیونکہ ہو سکتا ہے آپ کے چہرے پر دانے تیزابیت یا ہارمونل ردوبدل سے نکل رہے ہوں کیونکہ پودینہ تیزابیت اور اینڈروجن ہارمونز کو کنٹرول کرنے کے لیے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔

دانوں کے لیے ماسک

ملتانی مٹی دو کھانے کے چمچ۔ عرق گلاب دو کھانے کے چمچ۔ صندل وڈ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ۔ تینوں اجزأ ہم وزن لے کر مکس کرکے ابٹن بنا لیں چہرے پر لگالیںجب سوکھ جائے تو نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ ہفتے میں ایک دفعہ یہ ماسک لگائیں، رنگ گورا کرنے، سکن ٹائٹ کرنے اور دانوں سے چہرہ صاف کرنے کے لیے آزمودہ ٹوٹکا ہے۔

ہر قسم کی جلد کے دانوں اور داغ دھبوں کا مکمل علاج

ایلوویرا کا گودا دو کھانے کے چمچ۔ پودینہ کے پتے دس سے پندرہ عدد۔ دونوں کو گرائنڈ کر کے کریم کی طرح بنا لیں اور رات کے وقت چہرے پر لگا دیں اور صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ دوسے تین دن میں دانے مندمل ہو جائیں گے اور نئے دانے بننا رک جائیں گے۔ مکمل علاج کے لیے مسلسل ایک ماہ لگاتار لگائیں ہر قسم کے کیل مہاسے، چھائیوں اور داغ دھبوں کے لیے بے مثال ٹوٹکاہے۔ نوٹ: ایلوویرا ہمیشہ تازہ استعمال کرنا چاہیے کیونکہ جب ایلوویرا کا گودا اپنے اوپر موجود موٹی تہ سے باہر آ جاتا ہے تو ایک گھنٹہ بعد اس میں بیکٹریا پیدا ہو جاتا ہے۔ ایلوویرا دن کے وقت لگانے سے رنگ خراب ہوتا ہے، اس لیے ایلوویرا صرف رات کو لگانا چاہیے۔

سادہ غذائیں

اکثر یہ خیال کیا جا تا تھا کہ چاکلیٹ ، کریم ، مکھن وغیرہ کھا نے سے ان دانو ں میں اضا فہ ہو جا تاہے ۔ یہ درست نہیں ۔ چند مخصو ص کیسو ں کے سوا مندرجہ بالا چیزیں زیا دہ نقصان دہ نہیں ہوتیں۔ یہ با ت تو تسلیم شدہ ہے کہ متوازن غذا صحت کے لیے بہترین ہے اس لیے چاکلیٹ ، با لائی مکھن ، کریم وغیرہ اس مرض میں مضر نہیں لیکن اعتدال ضروری ہے۔ چند کیسوںمیں چکنا ئی والی خوراک مضر بھی ہو تی ہے ۔ اس لیے کسی حد تک پرہیز کرنا بہتر ہی ہے ۔ غذا سا دہ کھائیں۔ سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں ۔

تازہ ترین