• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط اسکرپٹ کی فلم میں کرینہ کیساتھ کام کرکے خوشی ہوگی،کرشمہ کپور

ممبئی(ایجنسیاں)بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے کہاہے کہ اگر کسی فلم کاا سکرپٹ مضبوط ہوا تو بہن کرینہ کپور کیساتھ کام کر کے بے حد خوشی ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرو یو میں کرشمہ کپور کا کہناتھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ فلموں میں خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں ، اگر ماضی میں آپ نے اچھا کام کیا ہے اور بہترین کردار ادا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ باکس آفس پر آپ کی فلم کو کیارسپانس حاصل ہوا، تاہم وقت کیساتھ خواتین کے کردار مزید مضبوط ہوئے ہیں اور اگر آپ اچھے اداکار ہیں تو آپ کو کام لازمی ملے گا۔
تازہ ترین