• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

چاول، دودھ، پھل، ڈرائی فروٹ اور گوشت وغیرہ ہماری غذا کا حصہ ہیں، لیکن کیاہم اس بات سے واقف ہیں کہ ان میں کونسی چیز کب اور کس وقت کھانا انسانی جسم کو فائدہ پہنچتا ہے اور کس وقت کھانے صحت کے لئے مضر ثابت ہوسکتا ہے۔

آپ کے جسم کو کس چیز کی ضرورت ہے اور وہ کس وقت لینے سے فائدہ ہوگا جبکہ کسی اور وقت کھانے سے کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں، آیئے جانتے ہیں۔

چاول

چاول ہماری روزمرہ کی غذا میں شامل ہے، لیکن ہم میں بہت سے ہیں جو نہیں جانتے کہ انہیں رات میں کھانے سے موٹا بڑھتا ہے جبکہ دوپہر میں یہ انسانی صحت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں کیونکہ اس دوران ہمارا میٹابولزم بہتر طور پر کام کرتا ہے اور کاربوہائیڈریٹ کو استعمال کےلئے کافی دورانیہ مل جاتا ہے۔

دودھ

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

دودھ پینے کا بہترین وقت رات کا ہے، گرم دودھ انسانی جسم کےلئے سکون بخش ہے اور نیند کےلئے بہترین ثابت ہوتا ہے، زیادہ جسمانی حرکت رکھنے والوں کے سوا صبح سویرے دودھ ہضم کرنا مشکل کام ہے، جس سے کھانے کی اوقات بھی بدل جاتی ہیں۔

دہی

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

دہی رات کے بجائے دن کے اوقات میں کھانا چاہیے، یہ دن کے اوقات میں نظام ہضم درست رکھنے کا سبب بنتی ہے، جبکہ رات میں دہی کھانا خاص طور پر وہ جنہیں پرانی کھانسی ہے ان کے لئے بلغم کی افزائش کا سبب بن سکتاہے۔

سیب

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

سیب کھانے کا بہترین وقت صبح ہے، شام یا رات میں اسے کھانا صحت کےلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے، سیب کا چھلکا صبح میں فائبرپیکٹن ہوتا ہے جو قبض کشا ہے، سیب ایک طرف رات میں نظام ہضم پر بوجھ ڈالتا ہے اور ساتھ ہی پیٹ میں تیزابیت پیدا کرتا ہے جو بے چینی کا سبب بنتی ہے۔

کیلا

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

کیلا دوپہر میں کھانے سے نظام ہضم کو تقویت پہنچاتا ہے، کیلا قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ ہےاور سینے کی جلن میں راحت بخشتا ہے جبکہ رات میں کیلا کھانے سے بلغم کی افزائش ہوتی ہے اور خالی پیٹ کھانے سے پیٹ کا نظام بگڑسکتا ہے ۔

شوگر( چینی)

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

چینی رات کے مقابلے میں دن میں لینا زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس دوران ہمارا لبلبہ موثر کارکردگی دکھاتا ہےجبکہ رات میں چینی کااستعمال موٹا پے اور نیند میں بے آرامی کا سبب بنتا ہے۔

اخروٹ

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

اخروٹ فائدہ مند مرکبات جو اومیگا تھری ،چربی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپورہے ، یہ دماغی صلاحیت کو پروان چڑھاتا ہے اس لئے اسے صبح ، دوپہر یا رات کے بجائے شام کو کھایا جائے یہ جسم کےلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہےجبکہ دیگر اوقات میں کھانے سے اس کی افادیت انتہائی کم رہتی ہے ۔

دالیں اور لوبیا

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

دالیں اور لوبیا فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں،یہ نظام ہضم میں مددگار ثابت ہوتے ہیںاور کولیسٹرول لیول کم کرتے ہیں، جس کی وجہ سے نیند بہتر ہوتی ہے جبکہ صبح میں لینے سے یہ دن کے اوقات میں شدید بھوک کا باعث بنتی ہیں۔

پنیر

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

پنیر رات کے بجائے صبح سویرے کھانا صحت کے لئے بہترین ہے ،سبزی خور افراد کےلئے پنیر گوشت کا متبادل ہے،جس سے وزن بڑھتا ہے جبکہ رات میں کھانےسے نظام ہضم پر بوجھ پڑتا ہے جس کی وجہ سے بدہضمی اورچربی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔

گوشت

کونسی چیز کب کھائیں، کب نہ کھائیں

گوشت دوپہر میں کھانا ،رات میں کھانے سے بہتر ہے ،گوشت ہاضمے کےلئے سخت غذا ہے،اس میں پروٹین بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

اگر انہیں دن کے اوقات میں کھایا جائے تویہ عام طور پر جسم کی مضبوطی اور کنسنٹریشن (توجہ ) کی سطح بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں جبکہ رات میں کھانے سے نظام ہضم پر بوجھ پڑتا ہے ،جس سے رات میں بے آرامی کی شکایت بڑھ جاتی ہے ۔

تازہ ترین