٭ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سبزیوں میں موجود وٹامنز ضایع نہ ہوں، تو باریک چھلکے اُتاریں ،کیوں کہ اصل غذائیت چھلکے کے قریب والے حصّے ہی میں ہوتی ہے۔
٭ دودھ گاڑھا کرنے کے لیےاس میں چند دانے کشمش ملادیں، فوراً ہی گاڑھا ہو جائے گا۔
٭لیموں استعمال کرنے سے قبل اگر گرم پانی میں ڈال دیں، تو زیادہ رس نکلے گا۔
٭خستہ پکوڑےبنانےکے لیے بیسن میں تھوڑا سا کارن فلور شامل کردیں۔
(شاہین ولی شاد،ملیر،کراچی)