• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ایشیاء کپ ، بھارت سے یواے ای منتقل

ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت سے ایشیاء کپ ٹورنامنٹ 2018 کی میزبانی سے چھین لی جس کے بعد ایونٹ اب بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس کوالالمپور میں ہوا جس کی صدارت پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔

اس سال ستمبر میںایشیا ءکپ کی میزبانی بھارت کے سپردتھی تاہم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تھا جب بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرتا تو پاکستان بھی بھارت نہیں جا سکتا۔

پاکستان کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اجلاس میں ایشیا ءکپ ٹورنامنٹ کی منتقلی کا فیصلہ کیا گیااور میزبانی متحدہ عرب امارات کو دے دی گئی۔

یاد رہے کہ ایشیا ءکرکٹ کپ ٹورنامنٹ2018چھ ٹیموں پر مشتمل ہوگاجو 13 سے 28 ستمبر کھیلا جائےگا۔

ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کی چھٹی ٹیم کا فیصلہ پلے آفز میچز سے ہوگا جس میں یو اے ای، اومان، ہانگ کانگ، نیپال، ملائشیا اور سنگاپور شامل ہیںتاہم ایمرجنگ ایشیاء کپ ٹورنامنٹ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین