تصاویر/ ویڈیو: بلاول
کراچی سٹی کورٹ کےمال خانےمیں آگ لگ گئی ۔ آگ کی شدت کی وجہ سے مال خانے کی چھت گر گئی ہے۔
فائر بریگیڈ کی 4گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں جبکہ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لیے گئے۔
دھماکوں کی آوازوں سے خو ف ہراس پھیل گیا۔دھماکوں کی آوازوں پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ بھی پہنچ گیا۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ موقع پر پہنچے، ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے وقت مال خانے میں کوئی اہل کار نہیں تھا ، جب تک آگ پر مکمل قابو نہیں پالیا جاتاہےآگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکتی،بظاہر ایسا لگتاہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پانےکے بعد ہی نقصان کا معلوم ہوسکے گا۔
آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ عدالت میں ثبوت کے طور پرپیش کی گئی اشیاء مال خانےمیں رکھی جاتی ہیں، مال خانے کی دیواریں مضبوط ہیں تاہم مال خانے کی چھت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔
دوسری جانب ایس ایس پی سٹی کہتے ہیں سٹی کورٹ تھانے اور مال خانے کے اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ۔ ٹی کورٹ میں نصب کیمروں کی وڈیو کاجائزہ لیا جائے گا۔
آگ کی شدت دیکھتے ہوئے اسنارکل کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا گیا کہ کورٹ اوقات کار کے بعد مال خانے کو بند کردیا جاتا ہے،مال خانےمیں آگ 2بج کر25 منٹ پر لگی ،آگ لگنے سے متعلق تحقیقات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مال خانے میں ملزمان سے برآمد کیس پراپرٹی موجود ہوتی ہے۔