• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

جاپان کے 112 سالہ ماسازو نوناکا نے دنیا کے معمر ترین شخص ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

ماسازو نوناکا پچیس جولائی 1905 کو پیدا ہوئے اور 26 سال کی عمر میں شادی کی ان کے 5 بچے ہیں وہ 112 سال کی عمر میں بھی مکمل صحت یاب ہیں اور کسی موزی بیماری میں مبتلا نہیں تھے تاہم وہ چلنے پھرنے کے لیے وہیل چیئر استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے اپنی طویل عمری کا راز میٹھا کھانا اور گرم پانی سے غسل کرنا بتایا۔

جاپان کا 112 سالہ شخص دنیا کا معمر ترین انسان قرار

حکومت کا دعوی ہے کہ اس وقت جاپان میں 68 ہزار سے زائد افراد ایسے ہیں جو اپنی زندگی کی سو بہاریں دیکھ چکے ہیں جس کی وجہ جاپان کا محل وقوع کے علاوہ کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی ہے۔

تازہ ترین