• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دونوں سمدھیانوں میں ہاتھاپائی کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلے سسر نے بہو کے کان کھینچے۔
پھر سالے نے بہنوئی کی بیوی کو چپت لگائی۔
پھر بہنوئی نے سالے کی بہن کو تھپڑ مارا۔
پھر سالی نے دولہا بھائی کی بیگم کو دھکا دیا۔
پھر ساس نے بہو کی چوٹی پکڑ کر گھسیٹا۔
پھر نند نے بھابھی کو گھونسا رسید کیا۔
پھر جیٹھانی نے دیورانی کو لات ماری۔
پھر نندوئی نے سلج کا گلا دبانے کی کوشش کی۔
پھر میکے والوں نے مل کر داماد کی بیوی کی پٹائی کی۔
اب سسرال والے مل کر بہو پر لاٹھیاں برسا رہے ہیں۔
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین