• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقل کے خاتمے کیلئے مزید سخت اقدامات کرینگے، چیئرمین بورڈ

نقل کے خاتمے کیلئے مزید سخت اقدامات کرینگے، چیئرمین بورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدین نے کہا کہ نقل کے خاتمے کے لیے مزید سخت اقدامات کئے جائیں گے، طلباء و طالبات کی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نقل کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔یہ بات انہوں نے صدر ایپکا میٹرک بورڈ عبدالوہاب لاکھو، سلمان احمدخان، سنیئر نائب صدر، مشرف خان، جونیئر نائب صدر، حاجی محمد حنیف، جنرل سیکرٹری، شکیل احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شبیر احمد، فنانس سیکرٹری، ابرار حسین، پریس سیکرٹری اور محمد وکیل آفس سیکرٹری سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایڈمٹ کارڈز کا متعلقہ اسکولوں اور پرائیویٹ امیدواروں کو بروقت اجراء ، اچھے بڑے اور بہترین اسکولوں کو امتحانی مرکز بنانا، نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ کے کئے گئے سخت اقدامات پر مبارکباد پیش کی ۔

تازہ ترین