• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف مسلم لیگ نون کی سندحھ میں تنظیم نو کرتے ہوئے، سید شاہ محمد شاہ کو بابوسرفرازجتوئی کی جگہ نون لیگ سندھ کا صدر مقررکردیا گیا بابوسرفرازجتوئی مسلم لیگ نون کے مرکزی نائب صدربنادیے گئے ۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا مسلم لیگ نون کے صدر اوروزیراعلی پنجاب میاں شبہازشریف 22 اپریل کوکراچی اور23 اپریل کوحیدرآباد کا دورہ کریں گے میاں شہبازشریف اپنے دورہ کراچی میں کراچی کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے علاوہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی پروگرامز گرین لائن بس منصوبہ سمیت دیگرمنصوبوں کاجائزہ بھی لیں گے اورمسلم لیگ نون کے متوقع ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے مسلم لیگی رہنما کھیل داس کوہستانی کے مطابق مسلم لیگ نون سندھ کے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد سید شاھ محمد شاھ کو مسلم لیگ نون سندھ کا صدر اورسلیم ضیا کو جنرل سیکریٹری سندھ جبکہ طارق چودھری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسلم ابڑو ، منور رضا سینئر نائب صدر مقررکردیے گئے جبکہ بابو سرفراز جتوئی مرکزی نائب صدر ، ایاز شاھ شیرازی، اور راحیلہ مگسی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری مقرر کیے گئے ۔

تازہ ترین