• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیرٹی ٹی20 کیلئے آفریدی ورلڈ الیون میں شامل

چیرٹی ٹی20 کیلئے آفریدی ورلڈ الیون میں شامل

شاہد آفریدی ایک بار پھر لارڈز کے کرکٹ گرائونڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، بوم بوم آفریدی اور شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے چیرٹی فنڈ ریسر میچ کھیلیں گے ۔

ارما اور ماریہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ٹی 20 میچ لارڈز میں 31 مئی کو کھیلا جائے گاجس میں ٹی20 کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیوں مد مقابل ہوں گی۔

ورلڈ الیون کی قیادت انگلش کپتان ایون مورگن کریں گے جبکہ ان کے ساتھ شاہد آفریدی اور شعیب ملک بھی ایکشن میں ہوگےاور پھر سری لنکا کے تھسارا پریرا نے بھی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور شعیب ملک دونوں 2009 ورلڈ ٹی 20کی فاتح ٹیم کے رکن تھے جبکہ تھسارا پریرا 2014 کی سری لنکن چیمپئن ٹیم کے رکن تھے۔

تازہ ترین