• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیڑھ ہزار سے زائد افراد کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

سپریم کورٹ: 769 1افراد سے سیکیورٹی واپس لے لی،آئی جی خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختون خوا میں 769 1افراد سے پولیس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی جس کی رپورٹ آئی جی خیبرپختون خوا صلاح الدین محسود نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا ئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نےگزشتہ روز انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پشاور رجسٹری میں سیکیورٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران آئی جی خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

آئی جی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ عدالتی احکامات پر صوبے میں 769 1افراد سے پولیس کی سیکیورٹی فوری واپس لے لی گئی ہے۔

رپورٹ پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی صلاح الدین محسود کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے بہت اچھا کام کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی خیبرپختونخوا کی کارکردگی سےمطمئن ہوں، اگرعدالت کسی کوسلیوٹ کرسکتی تو میں آئی جی کوسلیوٹ کرتا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود کا کہنا تھا کہ آدھی رات کوایک ہزار769مختلف افراد سے سیکیورٹی واپس لی، پہلے بھی ہم نے 3 ماہ میں 900 افراد سے سیکیورٹی واپس لی تھی جبکہ دیگر پولیس نفری مناسب وقت میں واپس لینےکی ہدایات ملی ہیں۔

آئی جی کا یہ بھی کہنا تھاکہ چیف جسٹس نے سیکیورٹی واپس لینےکے اقدام پرتعریف کی،اگر یہ صرف میری تعریف بھی کی گئی ہے تو پوری پولیس کی ہی تعریف ہے۔

تازہ ترین