• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

پنجاب حکومت نے پنجاب اور سندھ سمیت چاروں صوبوں کے پوزیشن ہولڈر طلباء و اساتذہ پر انعامات کی بارش کردی۔ پوزیشن ہولڈرز کو ناصر ف لاہور بلایا بلکہ قیمتی تحائف اور نقد رقوم بھی انعام میں دیں جبکہ دیگر اعزازات اس کے علاوہ تھے ۔


پنجاب حکومت کے زیراہتمام سال 2017 میں پوزیشن لینے والے طلبہ کے لیے لاہور کے ایوان اقبال میں شاندار اور پر وقار تقریب ہوئی جس میں حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں سے آئے 445 پوزیشن ہولڈر طلبہ میں 19 کروڑ 10 لاکھ روپے بطور انعام تقسیم کیے جبکہ 385 اساتذہ بھی انعامات سے مستفید ہو ئے ۔

پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لانے وا لے طلبہ کو بالترتیب 4، 3 اور 2 لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے گئے جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے اساتذہ کو بھی بالترتیب 2 لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش ایوارڈ دیا گیا ۔

پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

تقریب میں شریک میٹرک بورڈ کراچی میں اول نمبر پر آنے و الے علی ضیاء خان نے نمائندہ جنگ کو بتایا کہ پنجاب کےوزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سےطلبہ کے لیےیہ تقریب بھرپور حوصلہ افزائی کی بہترین مثال ہے، پنجاب حکومت نے پورے ملک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو لاہور بلاکر تعلیم کی توقیر کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سےانہیں جو پروٹوکول دیا گیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ، ہمارے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے باصلاحیت طلبہ کی قدر کرتے ہوئے ہمارےاعزاز میں اتنی باوقار تقریب منعقد کی ۔

پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

علی ضیاء خان نے کہا کہ ملک کے تمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کو حکومت پنجاب نے دو دن کے سرکاری دورے پر لاہور مدعو کیا تھا ، جہاں ہمیں نہ صرف پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ لاہور شہر میں گھمایا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور میں صوبائی حکومت کے مہمان کی حیثیت سے ہم نے جو دو دن گزارے ہیں وہ ہمیں ساری زندگی یاد رہیں گے کیونکہ ہم سو چ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہمیں اتنے اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا ۔


پنجاب حکومت کی پوزیشن ہولڈر طلبہ پر انعامات کی بارش

اپنی کامیابی کے بارے میں بتاتے ہوئے علی ضیاء خان کا کہنا تھا کہ والدین کی دعائوں اور اساتذہ کی محنت رنگ لائی اور انہیں آج یہ دن دیکھنے کو نصیب ہوا ۔

تازہ ترین