• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کیلئے پی او اے کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کو لاہور میں منعقدہ تقریب میں کامن ویلتھ گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دیے گئے۔گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ کو 3 لاکھ روپے جبکہ برانز میڈل جیتنے والے 4 کھلاڑیوں کو 1، 1لاکھ روپے کا انعام ملا۔ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کوچ کیلئے بھی ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر پی او اے عارف حسن نےاس موقع پر کہا کہ کھلاڑیوں نے میڈل انفرادی محنت سےحاصل کیے ہیں۔ حکومت اور اولمپک ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی مدد نہیں کی تھی۔ ایشین گیمز کامن ویلتھسے زیادہ سخت ایونٹ ہوگا۔ حکومت کو کھلاڑیوں کی خوراک کی ذمہ داری لینی چاہیے۔
تازہ ترین