• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیبہ تشدد کیس،سزا پانیوالےسابق جج اور انکی اہلیہ نے فیصلے کو چیلنج کردیا

 اسلام آباد(صباح نیوز) طیبہ تشدد کیس میں سزا پانے والے سابق جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ کو ایک ایک سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جسے ہائیکورٹ میں ہی چیلنج کردیا گیا ہے۔ راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے میں بعض قانونی نکات کو مد نظر نہیں رکھا گیا، اس لئے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے کر سماعت کی جائے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ٹرائل کے بعد طیبہ تشدد کیس کا فیصلہ 27 مارچ کو محفوظ کیا جو 17 اپریل کو سنایا گیا۔ فیصلے کے روز ہی سابق جج راجا خرم علی اور ان کی اہلیہ نے ضمانت کے لئے درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔
تازہ ترین