• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتشدد واقعات بڑھنے پر وائٹ ہاؤس کے باہر طلبہ کامظاہرہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے ملک میں پرتشدد واقعات میں اضافے اور ہتھیاروں کے آزادانہ استعمال کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے سامنے امریکہ کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے احتجاجی مظاہرہ اس وقت کیا جب ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی سکول کے طلباء و طالبات نے بھی ہتھیاروں کی خرید و فروخت اور ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال کے خلاف اور پر تشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں احتجاجی مظاہرےکررہے ہیں۔جمعہ کے روز امریکہ کے کلمبائن اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں 13طالبعلموں کی 19ویں برسی تھی۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو جاتے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں عام لوگوں کے پاس دو سو ستر ملین سے تین سو ملین کی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔
تازہ ترین