فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کے دوران نثار مورائی سمیت 8 ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔
نثارمورائی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کی طبیعت خراب ہے۔
عدالت نے جیل حکام سے نثار مورائی کی میڈیکل رپوٹس طلب کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزم حاجی ولی کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دی، ملزم حاجی ولی کو سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔
ریفرنس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔