• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت سیریزکا معاملہ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی میں ہے ، نجم سیٹھی

پاک بھارت سیریزکا معاملہ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی میں ہے ، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز کا معاملہ ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی میں ہے اگر فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا تو بھارت کو فیوچر ٹور پروگرام بدلنا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کولکتہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت سیریز کا معاملہ آئی سی سی ڈسپیوٹ ریزلوشن کمیٹی کے فیصلے تک تعطل کا شکار ہےاور کمیٹی کے فیصلہ آنے کے بعد دیکھا جائے گا کہ کیسے آگےبڑھا جائے۔

نجم سیٹی نے کہا کہ بھارت نے ایف ٹی پی ’فیوچر ٹور پروگرامز‘ کے تحت پاکستان کے ساتھ میچز نہیں رکھےاور کمیٹی کا فیصلہ ہمارے حق میں آتا ہے تو بھارت کو ایف ٹی پی تبدیل کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کو 17 ملین ڈالرز کا نقصان ہواجس کے ازالے کے لئے بی سی سی آئی کو پہلے ہی بتاچکے ہیں۔

چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور ہونا چاہیئے اور کسی تیسرے ملک میں باہمی سیریز کھیلنے پر بھارت کو اعتراز بھی نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین