• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانے پر چھاپہ ،غیر قانونی حراست میں رکھے گئے قوم پر ست رہنما بازیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر کورٹ کے مجسٹریٹ نے شاہ لطیف تھانے پر چھاپہ مار کر غیر قانونی حراست میں رکھے گئے قوم پر ست رہنما کو بازیاب کرالیا۔ عدالت نے ایس ایچ او کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیدیا۔ مدعی اور ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر مطلوبہ ملزم کے لیئے چھاپہ مار ا گیا تو مغوی مسعود شاہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، جبکہ ایس ایچ او غفار شاہ کا کہنا تھا کہ تھانے لاکر تفتیش کرہی رہے تھے کہ مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا۔جبکہ مغوی کا موقف یہ ہے کہ مجھے غیر قانونی گرفتار کرکے ہراساں کیا گیا۔
تازہ ترین